حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے دنیا بھر کے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منائیں۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 27 اکتوبر وہ دن ہے جب بھارت نے طاقت اور دھوکہ دہی سے ہماری زمین پر قبضہ کیا۔
میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ بھارت اب بھی نہتے کشمیریوں کو ظالمانہ ہتھکنڈوں سے دبا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے بھارت کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ حریت فورم نے مقبوضہ کشمیر میں 27 اکتوبر کو مکمل ہڑتال اور بلیک آؤٹ کی کال دی ہے۔
حریت فورم کا کہنا ہے کہ 27 اکتوبر کو مکمل ہڑتال اور بلیک آؤٹ دنیا کو واضح پیغام دے گا کہ کشمیری اپنی زمین پر بھارت کے جبری قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں۔