یوکرین کی صورتحال پر پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ یوکرین میں خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس نے ایک بیان میں یوکرین پر روس کے حملے کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ یوکرین میں خون اور آنسوؤں کی ندیاں بہہ رہی ہیں، یہ صرف فوجی آپریشن نہیں بلکہ ایک جنگ ہے جو موت، تباہی اور غربت لاتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین میں انسانی امداد کی ضرورت ہر وقت بڑھتی جا رہی ہے، جنگ پاگل پن ہے، براہِ کرم بند کر دیں۔
دوسری جانب یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب ارپین کے علاقے میں روسی فورسز کے حملوں اور گولہ باری سے three شہری ہلاک اور ایک پل تباہ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی فوج نے روسی افواج کی پیش قدمی روکنے کے لیے ارپان اور بوجا دریاؤں پر پلوں کو تباہ کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ارپان کے علاقے سے بڑی تعداد میں شہریوں کا انخلا جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ روسی حملے کے بعد سے یوکرین سے ایک ملین سے زیادہ مہاجرین پولینڈ میں داخل ہو چکے ہیں۔