لندن (آئی این پی) امریکی صدر جو بائیڈن اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں انہوں نے روس اور یوکرین کے تنازع پر تبادلہ خیال کیا۔ امیدیں دم توڑ نہیں پائی ہیں، لیکن انتباہات اب بھی ہیں کہ صورت حال نازک ہے۔ انہوں نے اتفاق کیا کہ روسی فوجی کارروائی کے بارے میں انتباہ کے باوجود سفارتی معاہدہ اب بھی ممکن ہے۔ برطانیہ میں وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم جانسن نے کہا کہ روس کو سفارت کاری کے حوالے سے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ روس اور دنیا دونوں کے لیے ایک طویل بحران کا باعث بنے گا۔