نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ یویکا چوہدری کو ذات پر تبصرہ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کے ایک شہری نے اداکارہ کی جانب سے نچلی ذات کے خلاف دیئے گئے بیان کے خلاف درخواست دائر کی تھی ، جس پر ہریانہ پولیس نے یوویکا چوہدری کو گرفتار کیا۔ اسے کئی گھنٹوں تک تھانے میں رکھا گیا لیکن پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ نے اس کی عبوری ضمانت منظور کر لی جس پر اسے تھانے سے رہا کر دیا گیا۔ تاہم اداکارہ نے اپنے بیان پر معذرت بھی کی تھی۔ واضح رہے کہ یوویکا چودھری نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں ‘اوم شانتی اوم’ ، ‘ویرا’ شامل ہیں۔ اس نے ٹی وی میں بھی کام کیا اور بگ باس کے 9 ویں سیزن میں بھی حصہ لیا۔