ڈاج بال ایسوسی ایشن کراچی کی جانب سے الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیراہتمام ڈاج بال نمائشی میچز کا انعقاد کیا گیا جس میں مردوں اور خواتین کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ افتتاحی میچ کی مہمان خصوصی الفا کالج کی پرنسپل صائمہ رضا تھیں۔ ماجد رسول ، نجمہ فرحان اور مختلف اسپورٹس کوچز کے علاوہ سندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عابد نعیم اور امتیاز شیخ بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے انعامات تقسیم کیے۔

بیکس مین تیر اندازی کلب نے ایلگر آل کراچی انٹر کلب تیر اندازی چیمپئن شپ جیت لی جو قائد اعظم آرچری ڈویلپمنٹ اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہوئی۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈیئر طاہر ایاز سیکٹر کمانڈر سچل پاکستان رینجرز سندھ تھے جنہوں نے تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر الجر سکول کے چیئرمین خواجہ بلال منصور ، قائداعظم تیر اندازی سیکرٹری کنول حسن اور ایشیا سرٹیفائیڈ کوچ حسن عبداللہ بھی موجود تھے۔ ۔
یوم آزادی PSB کراچی سنٹر اتھلیٹک چیمپئن شپ کے اوپن گروپ میں سندھ ٹریک اینڈ فیلڈ بوائز نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسپیڈ سٹار ٹریک اور فیلڈ بوائز نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔