پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی اے فلائی ویٹ ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ قومی باکسر محمد وسیم نے کولمبیا کے باکسر رابرٹ بریرا کو شکست دے دی۔ سجاس سپورٹس فیسٹیول کے موقع پر میڈیا ویمن الیون اور میڈیا ویمن فرینڈز کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ میڈیا ویمنز الیون نے 2 وکٹوں پر 33 رنز بنائے، فاتح ٹیم میڈیا فرینڈز نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کر کے میچ جیت لیا۔ کراچی کے بلدیہ ٹاؤن کے ہوٹل میں پراٹھے بنانے والے کک باکسر نثار احمد نے ماسکو میں ہونے والی انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
پی این ایف گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں انڈر 13 میں ٹرینیٹی اسکول، انڈر 15 میں حبیب گرلز اسکول، کراچی گرامر اسکول نے انڈر 17، سٹی اسکول گلشن نے انڈر 19 اور اوپن کیٹیگری میں آئی او بی ایم یو یونیورسٹی نے کامیابی حاصل کی۔ مہمان خصوصی صدر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن مدثر آرائیں نے انعامات تقسیم کئے۔ سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے چیئرمین امتیاز شیخ نے کہا کہ سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران اس کھیل کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ آرچری ایسوسی ایشن کے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کی صدر مس ثناء علی نے کی۔ اجلاس میں نئے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آیا۔ مس گل رخ خازن منتخب ہوئیں۔
سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور پاکستان آرچری فیڈریشن کے اصغر بلوچ نے بطور مبصر شرکت کی۔ بھرپور شرکت، مردوں اور خواتین کے ٹائٹل احمد بلال اور عائشہ احمد کے حصے میں آئے۔
کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایس ایس بی انٹر ڈسٹرکٹ ٹگ آف وار چیمپئن شپ کے فائنل میں سینٹرل کی بوائز اور گرلز ٹیموں نے تیسرا بار ٹائٹل جیت لیا۔ مہمان خصوصی سیکرٹری سندھ اولمپک احمد علی راجپوت نے انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر گلفراز احمد خان، صدر کراچی ٹگ آف وار محسن علی خان، جاوید اقبال، فہمیدہ، سعیدہ، عظمت پاشا، غلام محمد خان، نصرت حسین، عارف بھوپالی، انور فاروقی اور دیگر بھی موجود تھے۔ انٹر کالج انویٹیشنل سکس اے سائیڈ فٹسال کپ کے میزبان ایچ آئی عثمانیہ گورنمنٹ گرلز کالج نے گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج بلاک ایم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ مہمانان خصوصی پرنسپل AGI عثمانی گورنمنٹ گرلز کالج میڈم اربع جبین اور عدنان علی منیجر سپورٹس اینڈ ٹیکنالوجیز نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ رحمان کرکٹ کلب کے زیر اہتمام محمد زبیر محمدی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل داؤد اسپورٹس نے جیت لیا۔ فائنل میں ٹیسٹر ٹاؤن ٹائیگر کلب کو سات وکٹوں سے شکست ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی سابق اسسٹنٹ سیکرٹری کے سی سی اے محمد توصیف صدیقی تھے جبکہ تقریب کی صدارت سی سی اے زون ٹو کے سابق صدر جاوید خان نے کی۔ اس موقع پر ظفر نواب، شہزاد عالم، اصغر عظیم، عارف وحید خان، ڈاکٹر عارف حفیظ اور دیگر بھی موجود تھے۔ نصر اقبال