حوثی باغیوں پر سعودی اتحاد کی بمباری کے خلاف لبنانی وزیر اطلاعات کے بیان نے تنازع کو مزید تیز کر دیا۔
سعودی عرب اور بحرین کے بعد کویت نے بھی لبنانی ناظم الامور کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا اور لبنان میں متعین کویتی سفیر کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا۔
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کا اجلاس آج ہو گا جس میں لبنانی سفیروں کو خلیج سے نکالنے پر غور کیا جائے گا۔
سعودی عرب نے لبنان سے تمام درآمدات بھی بند کر دی ہیں۔
لبنانی وزیر اعظم نے سعودی عرب کے تحفظات کو دور کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے، لبنانی وزیر خارجہ نے متنازع بیان پر وزیر اطلاعات کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ لبنان کے وزیر اطلاعات نے یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مداخلت کو جارحانہ قرار دیا تھا۔