انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے کور کمانڈر پشاور کے حوالے سے سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات کو انتہائی نامناسب قرار دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پشاور کور پاک فوج کی ایک نمایاں تشکیل ہے۔ اس اہم کور کی قیادت ہمیشہ بہترین پیشہ ور افراد کو سونپی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کور کمانڈر پشاور کے حوالے سے اہم سینئر سیاستدانوں کے حالیہ بیانات انتہائی نامناسب ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سینئر قومی سیاسی قیادت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایجنسی کے خلاف ایسے متنازعہ بیانات دینے سے گریز کریں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پشاور کور دو دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہے، مسلح افواج کے جوان اور افسران ملک کی خودمختاری اور سالمیت کا تحفظ کر رہے ہیں۔