ممبئی (این این آئی) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے بالی ووڈ کی سپر سٹار کرینہ کپور کو نشانہ بنایا ہے اور اداکارہ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مداح برہم ہوگئے اور اس فعل کو ہندو رسم و رواج کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ وہ اداکارہ کا بائیکاٹ کریں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بالی ووڈ اداکارہ نے جیولری برانڈ کے اشتہار میں کام کیا اور اس دوران برانڈ کی مارکیٹنگ کے اشتہار میں کرینہ کپور نے مختلف رنگوں کا ویڈنگ گاؤن پہنا اور سونے کے زیورات پہنے۔ کو بھارتی روایات کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین بھی جیولری برانڈ اور اداکارہ کے خلاف برہمی کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔