بلوچستان میں غیر مقامی ماہی گیروں کے شکار پر پابندی کے خلاف کراچی کے ماہی گیر سراپا احتجاج ہیں اور مظاہرین بندرگاہ کے اطراف کی شاہراہیں بند کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
مذاکرات کی ناکامی کے بعد کراچی کے ماہی گیر احتجاج کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ کراچی فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی میں ماہی گیروں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی ہے۔
کراچی فش ہاربر پر ماہی گیر گشت کر رہے ہیں، ریلی کی شکل میں لاؤڈ سپیکر پر اعلان کر رہے ہیں۔ ۔
واضح رہے کہ احتجاج کے باعث کراچی میں بندرگاہ گزشتہ روز سے بند ہے۔
وزیراعظم کے مشیر برائے شپنگ اینڈ پورٹس محمود مولوی سے ماہی گیروں کی بات چیت ناکام، ماہی گیروں اور وزیراعظم کے مشیر کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہوگا۔