لندن (پی اے) چار مردوں کے ایک گروپ نے ایک خاتون پر اس وقت حملہ کر دیا جب اس نے ان سے گاڑی کا میوزک بند کرنے کو کہا۔ وہ آکسفورڈ ریٹیل پارک کے قریب ایمبیسیڈر ایونیو کی طرف جا رہی تھی جب ان کی کالی بی ایم ڈبلیو کے قریب پہنچی تو ان کی کار میں موسیقی بلند تھی۔ حملہ آوروں نے خاتون پر حملہ کیا جس کی عمر 30 سال سے زیادہ ہے۔ اس کی آنکھ زخمی تھی اور اس کا دانت ٹوٹ گیا تھا۔ ٹیمز ویلی پولیس نے تین افراد کی تصاویر جاری کی ہیں جن کے پاس حملے کے بارے میں اہم معلومات تھیں۔ زخمی خاتون کو علاج کے لیے جان ریڈکلف ہسپتال لے جایا گیا، جہاں سے بعد میں اسے ڈسچارج کر دیا گیا۔ تفتیشی افسر، پی سی سیزاچور نے کہا، “ہم ان افراد کی شناخت کرنے والے کسی سے بھی درخواست کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ان کے بارے میں معلومات فراہم کرے اور ہم سے رابطہ کرے۔”