طالبان نے اتوار کو امریکی اور نیٹو کی ترک فوجی گاڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے کابل کی سڑکوں پر پریڈ کی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پریڈ کے دوران روسی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز نے بھی پروازیں کیں۔ خبر رساں ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ پریڈ کے دوران طالبان فوجیوں نے امریکی ساختہ M4 رائفلیں بھی ساتھ لے رکھی تھیں۔
افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ پریڈ نئے تربیت یافتہ طالبان فوجیوں کی گریجویشن کا حصہ تھی۔
عنایت اللہ خوارزمی نے مزید کہا کہ آج (اتوار) 250 نئے تربیت یافتہ فوجی فارغ التحصیل ہوئے ہیں۔
دریں اثناء خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ افغانستان سے انخلاء کے بعد امریکہ اور نیٹو نے جو ہتھیار چھوڑے تھے وہ اب طالبان فورسز استعمال کر رہے ہیں۔