چینی بحریہ میں تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز شامل کیا گیا ہے جس کا نام Fujian ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لانچنگ تقریب میں نیول افسران نے جہاز کے سامنے کھڑے ہو کر چین کا قومی ترانہ گایا۔
طیارہ بردار جہاز میں فائٹر جیٹ کا رن وے اور لانچ سسٹم شامل ہے۔
Fujian سے پہلے، چینی بیڑے کے پاس دو طیارہ بردار بحری جہاز تھے، شیڈونگ کو 2019 میں شامل کیا گیا تھا، اور Liaoning کو چین نے 1998 میں یوکرین سے خریدا تھا۔
چین طیارہ بردار بحری جہاز چلانے کی اپنی صلاحیت میں اضافہ کر رہا ہے، جیسا کہ امریکہ نے دہائیوں پہلے کیا تھا۔
امریکی بحریہ کے پاس اس وقت 11 طیارہ بردار بحری جہاز ہیں۔