گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے ترجمان سردار رحیم نے کہا کہ وہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پی ٹی آئی کے ساتھ رہے اور ابھی تک اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ نہیں کیا۔
جیو نیوز سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے سردار رحیم نے کہا کہ جی ڈی اے قیادت آئندہ اجلاس میں صورتحال پر غور کرے گی۔ جی ڈی اے کا فیصلہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی حمایت نہ کرنے کا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جی ڈی اے نے اپنا وعدہ پورا کیا، آئندہ کا لائحہ عمل پیر صاحب پگارا اجلاس میں طے کریں گے، جلد اجلاس بلایا جائے گا۔
خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس اسمبلی میں کسی صورت نہیں بیٹھیں گے۔