ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو روکنے کے لیے جاپانی حکومت نے پہلی بار پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لیے پیٹرول کی تقسیم کار کمپنیوں کو سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاپانی حکومت نے پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کے تحت تیل تقسیم کرنے والوں کو جمعرات سے زیادہ سے زیادہ سبسڈی دی جائے گی۔
جاپان کے وزیر برائے اقتصادیات اور صنعت ہاگی یودا کاواچی نے منگل کی صبح صحافیوں کو بتایا کہ “پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔ یہ مزید اضافے کو روکنے کے قابل ہو جائے گی۔
یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب پیر کو ریگولر پیٹرول کی اوسط خوردہ قیمت حکومت کی مقرر کردہ حد 170 ین، یا تقریباً 1.5 ڈالر فی لیٹر سے تجاوز کر گئی۔
پروگرام کے تحت تیل تقسیم کرنے والے ہول سیل قیمتوں میں کمی کریں گے جس کے عوض انہیں بعد میں سبسڈی دی جائے گی۔