ممبئی (آئی این پی)بھارتی اداکارہ پونم پانڈے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کے شوہر کو پولیس نے تشدد کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پونم پانڈے نے الزام لگایا ہے کہ ان کے شو ہر سیم بمبئی نے ان پر تشدد کیا۔ اداکارہ پونم اس وقت سر، آنکھوں اور چہرے پر زخموں کے باعث ہسپتال میں داخل ہیں جب کہ ان کے شوہر سام کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ پونم پانڈے کے شوہر سیم بمبئی جن کا پورا نام سیم احمد بامبے بھی بولتے ہیں ووڈ کا تعلق انڈسٹری سے ہے، وہ ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور ایڈیٹر ہیں۔ ایک بھارتی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے پونم پانڈے نے اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں کہا کہ ان کے شوہر کے ساتھ تعلقات ہمیشہ خراب رہے ہیں۔ اور کسی ایسے شخص سے تعلق جاری رکھنا اچھا نہیں ہے جس نے انہیں جانوروں کی طرح مارا ہو۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب پونم پانڈے نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی ہو۔ سیم بمبئی گزشتہ سال ستمبر میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شادی سے پہلے دونوں ایک دوسرے کو تین سال سے جانتے تھے۔