افغان طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ صحت ، اعلیٰ تعلیم ، اسکولوں ، پولیس اور عدلیہ میں خواتین کی فوری ضرورت ہے۔ ۔
اپنے بیان میں ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ خواتین کے امور کی وزارت سابقہ حکومت میں برائے نام وزارت تھی اور اسلام میں خواتین کے حقوق کے مطابق ایک جدید ادارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ خواتین کے امور کی وزارت کی خواتین ملازمین کو دیگر سرکاری اداروں میں جگہ دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بقیہ تنخواہیں بھی وزارت امور خواتین کی خواتین ملازمین کو ادا کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ طالبان نے چند روز قبل وزارت برائے امور خواتین کو ختم کر دیا تھا اور اسے تبدیل کر کے نیکی کرنے اور برائی کی روک تھام کی وزارت میں تبدیل کر دیا تھا۔