پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا نام فائنل کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے میاں محمود رشید کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی منظوری دے دی۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔
دوسری جانب پنجاب کابینہ میں توسیع کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ کل مزید 20 وزراء کی حلف برداری ہو سکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق رانا مشہود، مجتبیٰ شجاع، عمران نذیر، طاہر خلیل سندھو، چوہدری اقبال اور یاور زمان کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔
ان کے علاوہ ریٹائرڈ کرنل ایوب، تنویر اسلم، بلال یاسین، سیف کھوکھر، ذکیہ شاہ نواز، منشاء اللہ بٹ اور جہانگیر خانزادہ کو بھی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرڈ کرنل طارق، عظمی بخاری، کاظم علی اور ندیم کامران کی کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے مزید تین وزرا اور دو مشیروں کی صوبائی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔