وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ٹیکس چوری کو روکے گا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ 30 لاکھ میں سے صرف 10 لاکھ ریٹرن فائل کرتے ہیں، ٹیکس نہیں دیتے، تقریباً 2 لاکھ لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں ٹیکنالوجی متعارف ہونے سے ہراسانی کا بھی خاتمہ ہو گا جبکہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے ٹیکس چوری کی روک تھام ہو گی۔
مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ٹیکس وصولی میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کی، ٹیکنالوجی کے ذریعے بتائیں گے کہ کتنی آمدنی ہے اور کتنا ٹیکس آتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوائنٹ آف سیل سسٹم بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، چھوٹے تاجروں کو پوائنٹ آف سیل سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔