بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 42 سالہ بہو کو قتل کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 42 سالہ خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ 76 سالہ کاشی ناتھ پاٹل نے سیما راجندر کے پیٹ میں گولی ماری اور تب سے وہ فرار ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 17 سالہ لڑکی کی ماں اور ملزم کی بہو ناشتہ بنا رہی تھیں کہ اس شخص نے مشتعل ہو کر اسے اپنے ہی لائسنسی ریوالور سے گولی مار دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کے وقت خاندان کے تمام افراد گھر پر تھے۔ انہوں نے خاتون کو فوری طور پر قریبی پرائیویٹ اسپتال پہنچایا لیکن علاج کے دوران اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔
ملزم کے پاس لائسنسی بندوق ہے اور وہ ناشتے کے تنازع پر اپنی بہو پر فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔