وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی کے کاروبار اور جائیداد سے متعلق معلومات کے لیے مختلف اداروں کو خطوط بھیجے ہیں۔
ایف آئی اے نے مسلم لیگ ق کے ایم این اے مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات تیز کردی ہیں۔ ہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو خطوط جاری کر دیے گئے ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ، کمشنر لاہور اور کمشنر گجرات کو خط بھی جاری کیا گیا ہے جس میں مونس الٰہی کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں۔