مقبوضہ کشمیر میں نظر بند انسانی حقوق کے کارکن خرم پرویز کو تین ہفتے کے جوڈیشل ریمانڈ پر نئی دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔
خرم پرویز کو بھارتی تحقیقاتی ادارے نے 22 نومبر کو سری نگر سے غیر قانونی سرگرمیوں کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
نئی دہلی میں عدالت میں پیشی کے دوران خرم پرویز کو 23 دسمبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر دہلی کی تہاڑ جیل منتقل کر دیا گیا۔
خرم پرویز کو 12 روز قبل بھارتی تحقیقاتی ادارے نے غیر قانونی سرگرمیوں کے بلیک ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے نئی دہلی منتقل کیا تھا۔
انسانی حقوق کے کارکن کی گرفتاری کی اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق، مقامی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے شدید مذمت کی جا رہی ہے اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔