کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے تہاڑ جیل سے اپنے پیغام میں کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں اور بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے مقبوضہ وادی میں سول کرفیو نافذ کریں۔ جاؤ
حریت رہنما نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث بھارت کو سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرنے کا کوئی حق نہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لیں کیونکہ بھارتی مظالم سے کشمیری عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ وادی میں حفاظتی اقدامات کے نام پر کشمیریوں کو ہراساں کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔