برطانیہ میں فٹبال میچ کے دوران طیارے سے بھارتی تسلط کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں بینر لہرا دیا گیا جسے دیکھ کر تماشائی بھی حیران رہ گئے۔
یہ بینر اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور کرسٹل پیلس کے درمیان فٹبال میچ کے دوران لہرایا گیا۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ طیارہ کس نے اڑایا یا بینر کس نے اٹھایا۔
ایسا واقعہ پہلی بار نہیں ہوا بلکہ 2019 میں انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک میچ کے دوران بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔
بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے میچ میں طیارے پر کشمیریوں کے حق میں نعرے پر بینر بھی لہرائے گئے۔