کراچی (این این آئی) معروف بالی ووڈ اداکار و ہدایت کار فرحان اختر نے یوکرین میں بھارتی طالب علم کی ہلاکت کی خبر پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے یوکرین کے کھرکیو میں گولہ باری اور فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ہندوستانی طالب علم کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اب یوکرین میں ایک ہندوستانی طالب علم پر حملہ ہوا ہے۔ انہوں نے سوگوار طالب علم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ہندوستانی حکومت جلد ہی اپنے تمام شہریوں کو بحفاظت وطن واپس لانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ کھرکیو میں گولہ باری اور فائرنگ سے ہلاک ہونے والا طالب علم کرناٹک کا رہنے والا تھا۔ مددگار چلا گیا۔