فرانس کی نئی حکومت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئی حکومت میں 42 وزراء کی بجائے 28 ارکان ہیں۔
وزیر اعظم الزبتھ بورن کی کابینہ مردوں اور عورتوں کی مساوی تعداد پر مشتمل ہے اور وزارتوں کی تقسیم تجربے پر مبنی ہے۔
فرانس کی نئی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا ہیں، جو 2019 سے لندن میں فرانس کی سفیر ہیں، وہ اس سے قبل روم میں بھی سفیر رہ چکی ہیں۔
امینوئل میکرون کے رواں سال اپریل کے آخر میں دوبارہ منتخب ہونے کے بعد نئی حکومت کا اعلان کیا گیا ہے۔
نئی کابینہ میں وزراء کو دو وزارتیں بھی دی گئی ہیں۔
نئی کابینہ میں برونولی مائر وزیر خزانہ اور معیشت کے طور پر اور جیرالڈ ڈرمینین وزیر داخلہ اور انصاف کے طور پر شامل ہیں۔
دونوں وزراء کو ماحولیاتی اور توانائی کے کلیدی منصوبوں کے قلمدان دیے گئے، یہ دونوں براہ راست وزیراعظم کو رپورٹ کریں گے۔