بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے کانگریس رہنما اور نامور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو اپنا بڑا بھائی کہنے پر اپنے ملک میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
آج نوجوت سنگھ سادھو کرتار پور کوریڈور سے پاکستان میں گوردوارہ دربار صاحب پہنچے جہاں سرحد پر ان کا استقبال کیا گیا۔
اس دوران پاکستانی حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
اس حوالے سے زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے اس شاندار استقبال کا جواب سادھو وزیراعظم عمران خان کے ذریعے دیتے ہوئے عمران خان کو اپنا بڑا بھائی کہہ رہے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رہنما امیت مالویہ نے ٹوئٹر پر ان پر تنقید کی اور انہیں جنرل قمر جاوید باجوہ سے گلے ملنے کی یاد دلائی۔
اسی طرح، ایک اور بی جے پی لیڈر، سمبت پاترا نے کہا کہ کانگریس “چاپوسی کی سیاست” میں مصروف ہے۔
بی جے پی کے علاوہ اکالی دل کے لیڈر دلجیت سنگھ چیمہ اس طرح کی باتیں کرکے نوجوت سنگھ سادھو کو مشہور کرنا چاہتے ہیں، ان کا ذمہ داری سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
دوسری جانب ان کی پارٹی کے وزیر مملکت پرگت سنگھ نے نوجوت سنگھ سادھو کا دفاع کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ ‘وزیراعظم مودی جب پاکستان جاتے ہیں تو وہ محب وطن ہوتے ہیں اور جب نوجوت سنگھ سادھو پاکستان جاتے ہیں تو کیا وہ غدار ہیں؟’
بی جے پی کے الزامات پر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا تھا کہ ‘بی جے پی جو کہنا چاہتی ہے اسے کہنے دیں’۔