چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے سابق وزیراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ان واقعات پر سوچیں اور آگے آئیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ گزشتہ روز کچھ عناصر نے دو تین جگہ ان کی توہین کی، لگتا ہے یہ سب منصوبہ بندی کے مطابق ہوا۔
علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ میں 15، 16 ماہ سے عمران خان کا نمائندہ خصوصی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم رواداری کی طرف بڑھنے کی کوشش کر رہے تھے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز سعودی عرب کے three روزہ سرکاری دورے پر 13 رکنی وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ پہنچے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد جب روضہ رسول پر حاضری دینے پہنچے تو مسجد نبوی کے احاطے میں موجود چند افراد نے ان کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔
اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جن میں کچھ لوگ نعرے لگاتے ہوئے دیکھے گئے۔