عدم اعتماد کے میچ میں جہانگیر ترین کے ساتھ مل کر علیم خان کو منانے کے لیے وفاقی وزراء اور باہمی دوست سرگرم ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء نے علیم خان سے رابطے شروع کر دیے اور تحفظات دور کرنے کی کوششیں تیز کر دیں۔
ذرائع کے مطابق فواد چوہدری، پرویز خٹک اور عامر کیانی کے علیم خان سے بیک ڈور رابطے تھے۔
ذرائع کے مطابق ترین گروپ نے چوہدری پرویز الٰہی سے اتحاد کیا تو علیم خان حکومت سے مفاہمت کر سکتے ہیں۔ علیم خان اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اس وقت کریں گے جب پرویز الٰہی اور ترین گروپ اپوزیشن کیمپ میں شامل ہوں گے۔
علیم خان ترین گروپ کے آج کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، علیم خان ترین گروپ کے صرف ایک اجلاس میں شریک ہوئے۔
علیم خان لندن میں جہانگیر ترین سے ملاقات بھی نہ کر سکے۔ ترین گروپ نے بھی علیم خان کو اپنی کسی میٹنگ میں مدعو نہیں کیا۔ علیم خان خاموشی سے اپنی آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دینے میں مصروف ہیں۔