عدالت کی جانب سے عامر لیاقت حسین کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری ہونے کے بعد کراچی پولیس چیف کا موقف سامنے آیا۔
کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پولیس لاش کی میت اور پوسٹ مارٹم کے لیے تیار ہے، عدالتی حکم ابھی تک نہیں پہنچا۔
جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ عدالتی حکم کے بعد فوری ایکشن لیا جائے گا، جو بھی عدالتی حکم ہو گا، فوری ایکشن لیا جائے گا۔
کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت کے ورثا ان کا پوسٹ مارٹم نہیں چاہتے۔
واضح رہے کہ عدالت نے عامر لیاقت کی پوسٹ مارٹم کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت کا تحریری حکم بھی جاری کر دیا ہے۔
کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کی عدالت میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے متعلق شہری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔