سری لنکا کے وزیر جانسٹن فرنینڈو کا کہنا ہے کہ ملک گیر احتجاج کے باوجود صدر استعفیٰ نہیں دیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جانسٹن فرنینڈو کا کہنا تھا کہ ملک کے 6.9 ملین شہریوں نے صدر کے لیے ووٹ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر کسی بھی صورت میں استعفیٰ نہیں دیں گے، ہم حالات کا سامنا کریں گے۔
مظاہرین معاشی بحران پر سری لنکا کے صدر گوٹابھایا راجا پاکسے کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
سری لنکا کے صدارتی دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ کولمبو میں ہونے والے مظاہروں کی قیادت انتہا پسند قوتیں کر رہی تھیں جو عرب بہار کی طرح حکومت مخالف تحریک پیدا کرنا چاہتی تھیں۔
دوسری جانب سری لنکا میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔
سری لنکا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح 18.7 فیصد رہی جب کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ 30.1 فیصد اضافہ ہوا۔