وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان:
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
صدر عارف علوی:
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق صدر محمد رفیق تارڑ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
پاکستان کے سابق صدر محمد رفیق تارڑ طویل علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔
محمد رفیق تارڑ 2 نومبر 1929 کو پیر کوٹ میں پیدا ہوئے۔ رفیق تارڑ 1989 سے 1991 تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہے۔1991 سے 1994 تک سپریم کورٹ کے جج رہے۔
رفیق تارڑ یکم جنوری 1998 سے 20 جون 2001 تک پاکستان کے صدر کے عہدے پر فائز رہے۔ وہ پاکستان کے 9ویں صدر تھے۔