کراچی میں گزشتہ روز ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی اطہر متین کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
صحافی اطہر متین کی نماز جنازہ صدیق مسجد کلفٹن بلاک 5 کراچی میں ادا کر دی گئی۔
اطہر متین کی نماز جنازہ میں اہل خانہ، دوست احباب، عزیز و اقارب اور صحافی برادری نے شرکت کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے بھی اطہر متین کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
اطہر متین کی نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان، سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی، ایم کیو ایم بحالی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، کراچی کے سابق میئر وسیم اختر، کراچی کے سابق ڈپٹی میئر ارشد وہرہ نے بھی شرکت کی۔
خیال رہے کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نجی ٹی وی چینل سے تعلق رکھنے والے صحافی اطہر متین کو راستے میں لوٹ مار ہوتی دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ اس نے اپنی کار کو موٹر سائیکل سے ٹکر ماری۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے اطہر متین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان دوسری موٹرسائیکل چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔