کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں فائیو اسٹار چورنگی پر صحافی اطہر متین پر حملے کے دوران بجلی بند ہونے کے باعث سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈنگ نہیں ہوسکی۔
تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ نارتھ ناظم آباد ایسوسی ایشن کے لگائے گئے دو کیمرے جائے وقوعہ کی مکمل کوریج میں ہیں۔
تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کا پاور بیک اپ نہیں تھا۔ اگر سی سی ٹی وی کیمروں کو آن کیا جاتا تو واقعہ کا ایک پہلو ریکارڈ کیا جا سکتا تھا۔
دونوں ملزمان کی واردات کے لیے آنے والے راستے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
حکام کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے علاقے کی جیو فینسنگ بھی کی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزمان واردات کے بعد شاہراہ نور جہاں کی طرف فرار ہوگئے۔