مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
ایک بیان میں شہباز شریف نے پاک بحریہ کو بھارتی آبدوز کا پتہ لگانے اور اسے پاکستانی علاقے سے نکالنے پر خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے پاک سرزمین کے تحفظ کے لیے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیت کو ثابت کیا ہے۔
قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ پاک فوج ، فضائیہ اور بحریہ نے مادر وطن کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور چوکسی کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ غیر معمولی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت دکھانے والے افسران اور عملے کے لیے انعامات اور ایوارڈز کا اعلان کیا جائے۔