شمالی کوریا کا ایک اور مشتبہ بیلسٹک میزائل تجربہ، جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا کہ شمالی کوریا نے مشرق کی طرف ایک نامعلوم پراجیکٹائل فائر کیا۔
جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ پیانگ یانگ کے قریب سے داغا گیا ایک پراجیکٹائل بیلسٹک میزائل دکھائی دیتا ہے۔
جاپانی کوسٹ گارڈ نے بھی تصدیق کی ہے کہ شمالی کوریا نے آج ایک ممکنہ بیلسٹک میزائل داغا ہے۔
امریکہ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کی ہے، امریکی فوج کی انڈو پیسیفک کمانڈ نے پیانگ یانگ پر زور دیا ہے کہ وہ مزید عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں سے باز رہے۔
واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے ایک اور مشتبہ بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے، یہ بیلسٹک میزائل سمندر کے مشرق میں سینان کے علاقے کی جانب داغا گیا ہے۔