ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اب ڈیجیٹل دنیا میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ شاہ رخ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم لو ہوسٹل کا پوسٹر شیئر کیا ہے۔ انہوں نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کی جانب سے فلم کو ملنے والی محبت پر خوشی کا اظہار کیا۔ آپ سب اس خوشی کے مستحق ہیں۔ شاہ رخ خان نے ڈیجیٹل دنیا میں بطور پروڈیوسر کامیابی حاصل کی ہے کیونکہ اس فلم میں خود شاہ رخ خان نے کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ انہوں نے ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھا ہے۔