خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی کو الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ اے این پی کے امیدوار امیرزادہ کی جانب سے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا گیا ہے۔
اے این پی کے امیدوار امیرزادہ نے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ شوکت ترین مردان کے رہائشی نہیں اور انتخابی فہرست میں ان کا نام درج نہیں ہے۔ ۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ شوکت ترین مردان کے ووٹرز نہیں تو اس حلقے سے سینیٹ کی نشست پر الیکشن کیسے لڑ سکتے ہیں۔ لہٰذا ریٹرننگ افسر کی جانب سے شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔