ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ اداکار اور ہدایت کار مہیش منجریکر نے اپنے قریبی دوست اور اداکار سلمان خان کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں مہیش نے کہا کہ وہ سلمان سے ایسے مسائل پر بھی بات کرتے ہیں جو دوسرے لوگ نہیں کر سکتے۔ ہاں، میں اسے ہمیشہ کہتا ہوں کہ مجھے اس کی شادی نہ ہونے کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلمان شادی سے متعلق میری باتوں کو نظر انداز کرتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ انہیں کسی کی مدد کی ضرورت ہے۔ مہیش منجریکر نے مزید کہا کہ بعض اوقات سلمان باہر سے اتنے ہی خوش نظر آتے ہیں لیکن اندر سے اتنے ہی اکیلے، انہیں کوئی شوق نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں جب بھی سلمان کے گھر جاتا ہوں تو وہ آدھے سے زیادہ وقت صوفے پر پڑے نظر آتے ہیں۔ ایک کامیاب انسان ہونے کے باوجود وہ ایک متوسط طبقے کا فرد ہے۔ مہیش منجریکر نے کہا کہ سلمان کو ایک ایسے پارٹنر کی ضرورت ہے جو ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔ یاد رہے کہ سلمان خان اور مہیش منجریکر اچھے دوست بھی ہیں اور کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سلمان خان کی آنے والی فلم ‘ترانہ’ کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔ سلمان خان کی عمر 55 سال ہے اور انہوں نے ابھی تک شادی نہیں کی۔