سری لنکا میں آج شام 6 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا کی حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج شام 6 بجے سے پیر کی صبح 6 بجے تک پورے ملک میں کرفیو نافذ رہے گا۔
سری لنکا میں شدید معاشی بحران کے باعث حکومت مخالف مظاہروں کو روکنے کے لیے گزشتہ رات سے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
سری لنکا کے شدید اقتصادی بحران کی وجہ سے ادویات، ایندھن اور خوراک کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا میں گزشتہ چھ ماہ سے مہنگائی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سری لنکا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں گزشتہ ماہ افراط زر کی شرح 18.7 فیصد رہی جب کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ 30.1 فیصد اضافہ ہوا۔