بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار اور ہدایت کار فرحان کی سالگرہ کے موقع پر بہن زویا اختر نے اپنے بھائی کے ساتھ ایک مونوکروم تصویر شیئر کی ہے۔
گزشتہ روز اپنی 48ویں سالگرہ منانے والے فرحان اختر کو بالی ووڈ کے مشہور اداکاروں، ہدایت کاروں، پروڈیوسروں، مصنفین اور ان کے مداحوں کی جانب سے سالگرہ کی مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔
اس حوالے سے فرحان اختر کی بہن اور معروف بھارتی ہدایت کار زویا اختر نے اپنے بھائی کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے فرحان اختر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ سنو یہ آپ کی زندگی کا بہترین سال ہونے والا ہے۔
زویا اختر کی جانب سے شیئر کی گئی مونوکروم تصویر کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ تصویر ان کے کسی پروجیکٹ کے سیٹ پر لی گئی ہے۔
یاد رہے کہ فرحان اور زویا نے کئی کامیاب پروجیکٹس پر ایک ساتھ کام کیا ہے۔ بالی ووڈ کی معروف جوڑی بہن بھائی ایک بار پھر آنے والی فلم ‘جی لے زرا’ میں ایک ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اس فلم کی کاسٹ میں اداکارہ کترینہ کیف، پریانکا چوپڑا اور علی بھٹ جیسے کئی بڑے نام شامل ہیں۔
فلم کی اسٹار کاسٹ فرحان اختر ڈائریکٹ کریں گی جب کہ فلم کی کہانی زویا اختر اور ریما کگتی مشترکہ طور پر لکھ رہی ہیں۔