پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو وزیراعظم اور رانا ثناء اللہ کو وزیر داخلہ کہہ کر مخاطب کیا۔
قومی اسمبلی اجلاس سے قبل شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن کے اجلاس میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی۔
اس موقع پر آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو وزیراعظم اور رانا ثناء اللہ کو وزیر داخلہ نامزد کیا۔
متحدہ اپوزیشن کے بند کمرہ اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شام four بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں دوبارہ شروع ہوگا جس میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کارروائی متوقع ہے۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔