ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ جوڑے رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کی شادی کی خبر ایک اور نئی خبر سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کے انتظامات کرنے والی ٹیم سے… ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوڑے نے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے اپنے میک اپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ کو بھی مدعو کیا۔ انتظامیہ کی ٹیم، میک اپ آرٹسٹ یا اسٹائلسٹ میں سے کسی کو بھی شادی کے بارے میں بات کرنے یا کوئی تصویر لیک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے خود اپنی شادی کی تیاریوں کے بارے میں میڈیا سے بات کرنے سے گریز کیا۔ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ہنی مون کے لیے جنوبی افریقہ جائیں گے۔ جوڑے کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ’رنبیر اور عالیہ نے جنوبی افریقہ میں اپنے ہنی مون سے لطف اندوز ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ بیرون ملک سال نو کا جشن منانے کے بعد جوڑے کا دوبارہ افریقہ میں سفاری لینے کا ارادہ ہے۔‘ اب تک کی بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ اور رنبیر کا شادی کی تقریبات 13 سے 17 اپریل کے درمیان ممبئی میں ہوں گی جس میں موسیقی اور مہندی کی تقریبات شامل ہیں۔دلہن عالیہ بھٹ اپنی شادی میں منیش ملہوترا اور سبیاساچی کا ڈیزائن کردہ جوڑا پہنیں گی۔