کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، اداکارہ اور وی جے انوشہ اشرف نے دنیا کے موجودہ حکمران پر برہمی کا اظہار کر دیا۔ اداکارہ انوشہ اشرف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تعلیمی معیار کے حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔ اداکارہ انوشہ اشرف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ہر کوئی مذہب کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتا ہے جسے اب بند ہونا چاہیے۔ انوشہ اشرف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو مذہب کی بجائے بہتر تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں مذہب کے نام پر جینز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ بھارت میں حجاب پر پابندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہم سب آزاد انسان بن کر پیدا ہوئے لیکن اب لگتا ہے کہ ہم اپنے لیے کچھ نہیں سوچ سکتے اور کچھ پسند نہیں کر سکتے۔