وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں شہری سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونی چاہئیں۔
وزیراعظم کی زیر صدارت دارالحکومت کے انتظامی امور اور شہری سہولیات سے متعلق اجلاس ہوا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور پر بریفنگ دی۔
عمران خان نے مزید کہا کہ دارالحکومت میں شہری سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونی چاہئیں اور اسلام آباد کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں مزید بہتری لائی جائے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ امن عامہ، صحت اور جائیداد سے متعلق انتظامی امور کو مزید موثر بنایا جائے۔
اجلاس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔