سعودی عرب میں 42ویں خلیجی سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سربراہان مملکت و حکومت سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق ریاض ایئرپورٹ پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے رہنماؤں اور مندوبین کا استقبال کیا۔
اومان کے نائب وزیر اعظم فہد بن محمود سربراہی اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
عرب میڈیا نے مزید کہا کہ سربراہی اجلاس میں کویت کی نمائندگی ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الصباح کریں گے جب کہ متحدہ عرب امارات کی نمائندگی نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کریں گے۔
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ بحرین کے حکمران شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کانفرنس میں بحرینی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔