وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ریڈ لائن بی آر ٹی سسٹم شروع کر رہی ہے، جس کے لیے 250 بائیو ہائبرڈ بسیں منگوائی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم شہبازشریف کو بی آر ٹی منصوبوں پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن پر روزانہ 350,000 سے زائد مسافر سفر کریں گے۔ یہ منصوبہ 22.5 کلومیٹر طویل ہوگا جس میں 23 اسٹیشنز، 208 شیلٹرز اور 2 بس ڈپو ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بی آر ٹی ریڈ لائن کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے اس پر جلد کام ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی یلو لائن 17.6 کلومیٹر ہوگی، منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے جس پر کنسلٹنٹس کام کر رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے وزیراعظم کو بی آر ٹی منصوبے کے لیے 2000 الیکٹرک بسوں کی خریداری کے منصوبے سے آگاہ کیا۔ ان بسوں کی خریداری پر 108 ارب روپے لاگت آئے گی۔