مسلم لیگ ن کے سربراہ اعجاز الحق نے کہا ہے کہ حکومت گرانے کے لیے اپوزیشن کی ضرورت نہیں، یہ اپنی غلطیوں سے گرے گی۔
یہ بات اعجاز الحق نے ضیا فاؤنڈیشن کے سابق صدر الحاج فواد اور روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں اور اس سے قوم کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا کیونکہ جو لوگ ابھی تک اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں وہ صدارتی نظام کے ذریعے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اعجاز الحق نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کے اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات مثالی نہیں جو ملکی مفاد میں نہیں۔
اپنی صحت کے حوالے سے اعجاز الحق کا کہنا تھا کہ اب وہ کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور جلد عملی سیاست میں حصہ لیں گے۔