جرمنی اور ہالینڈ کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان نے وفد کے ہمراہ افغانستان کا دورہ کیا۔ افغان میڈیا کے مطابق وفد نے ملا عبدالغنی برادر اور مولوی عبدالسلام حنفی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران افغانستان میں انسانی امداد، اقتصادی، سماجی اور انسانی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مولوی عبدالسلام حنفی نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین سے کسی کو خطے اور دنیا کے لیے خطرہ نہیں بننے دیا جائے گا۔
جرمن سفیر نے افغانستان میں سفارتی مشنز کی سیکیورٹی پر افغان حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جرمن چانسلر نے افغانستان کے لیے اپنی سابقہ امداد کے علاوہ مزید 600 ملین یورو کا اعلان کیا تھا۔
افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے جرمنی اور ہالینڈ کے وفود سے بھی الگ الگ ملاقات کی۔