پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جدہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیر معمولی رش کے باعث پی آئی اے سمیت مختلف غیر ملکی ایئرلائنز کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
ایسے میں پی آئی اے حکام نے مسافروں کی سہولت کے لیے اقدامات کیے ہیں۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے جدہ ایئرپورٹ کے حکام سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور پی آئی اے کے مسافروں کی سہولت کے لیے ان سے مدد کی درخواست کی ہے۔
وفاقی وزیر ہوا بازی نے پی آئی اے کو تاخیر سے متاثرہ مسافروں کو ہوٹل فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پروازوں کے حوالے سے بروقت معلومات کے لیے پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر طارق مجید 3203438 54 +966 یا ڈپٹی اسٹیشن منیجر خضر 4553342 55 +966 پر رابطہ کریں۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پرواز کی معلومات پی آئی اے کے کال سینٹر 786 786 111 سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔